Cannabis and mental health

چرس اور ذہنی صحت Cannabis and mental health

اس کتابچے کے متعلق

چرس استعمال کرنے والے بہت سے لوگ اسے ایک ایسی بے ضرر شے سمجھتے ہیں جو پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے، ایک ایسی نشہ آور شے جو شراب اور سگریٹ کے برعکس جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے اچھی ثابت ہوسکتی ہے۔اس کے برعکس حالیہ تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ ایسے افراد جو جینیاتی طور پر خطرے سے دوچار ہوں ان میں یہ  کسی نفسیاتی بیماری کا اہم سبب بن سکتی ہے۔

یہ کتابچہ چرس کے استعمال کے اثرات اور ذہنی صحت پر ہونے والی تحقیق کے بارے میں ہے اور ہر اس شخص کے لیے ہے جو اس مسئلے  کے بارے میں فکرمند ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ لوگوں کو اس کتابچے سے چرس استعمال کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

https://www.rcpsych.ac.uk/mental-health/translations/urdu/%DA%86%D8%B1%D8%B3-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B0%DB%81%D9%86%DB%8C-%D8%B5%D8%AD%D8%AA

Bereavement and related issues

کسی قریبی ہستی کے انتقال کا صدمہ Bereavement

تعارف:

کسی قریبی شخص کے انتقال کے صدمے سے دو چار ہونا ایک ایسا  تکلیف دہ تجربہ  ہے جس سے جلد یا بدیر ہر انسان کو گزرنا پڑتا ہے ۔  اس کتابچے میں آپ کو اس بارے میں معلومات ملیں گی کہ جب کسی انسان  کی کسی قریبی ہستی کا انتقال ہو جاتا ہے تو اس پر کیا گزرتی ہے، اگر لوگ اس صدمے سے نکل نہ پائیں تو کیا ہوتا ہے اور ایسے لوگوں کی کس طرح مدد کی جا سکتی ہے

https://www.rcpsych.ac.uk/mental-health/translations/urdu/%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8%DB%8C-%DB%81%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%B5%D8%AF%D9%85%DB%81

Bipolar Affective Disorder And Related Issues

بائی پولر افیکٹو ڈس آرڈر

بائیپو لر افیکٹو  ڈس آرڈرکیا ہے؟

بائی پولر ڈس آرڈر  کو پہلے مینک ڈپریشن  (manic-depression)کے نام سے جانا جاتا تھا۔ جیسا کہ نام بتاتا ہے، اس بیماری میں موڈ کبھی حد سے زیادہ خوش ہو جاتا ہے اور اس میں بے انتہا تیزی آ جاتی ہے، اور کبھی اس میں بے انتہا اداسی ہو جاتی ہے۔ اس بیماری  میں مختلف اوقات میں مختلف کیفیات پائی جاتی ہیں؛

1۔ اداسی  (ڈپریشن) (Depression)

بہت زیادہ غم زدہ اور مایوس محسوس کرنا۔

۲۔ بےانتہا تیزی  (مینیا)(Mania)

حد سے زیادہ خوشی اور جوش محسوس کرنا۔

۳۔ ملا جلا موڈ (مکسڈ)(Mixed)

مثلاً اداس موڈ کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے لگنا۔

عام طور سے اس بیماری کے مریضوں کو  ڈپریشن اور مینیا دونوں ہوتے ہیں لیکن بعض مریضوں کو صرف مینیا بار بار ہوتا ہے۔

For details click on the link to RCPsych website below

https://www.rcpsych.ac.uk/mental-health/translations/urdu/%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%BE%D9%88%D9%84%D8%B1-%D8%A7%D9%81%DB%8C%DA%A9%D9%B9%D9%88-%DA%88%D8%B3-%D8%A2%D8%B1%DA%88%D8%B1